Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلیان سنگھ کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

لکھنؤ۔۔۔۔۔گورنر راجستھان کلیان سنگھ طیارےکے حادثے میں بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے طیارے نے لکھنئوایئرپورٹ پر گزشتہ روزہنگامی لینڈنگ کی تاہم کلیان سنگھ اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ پائلٹ نے لینڈنگ گیر میں فنی خرابی کے باعث 5مرتبہ لینڈنگ کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔کلیان سنگھ کا طیارہ آدھے گھنٹے سے زائد ایئر پورٹ کے گرد چکر لگاتا رہا۔پائلٹ نے اس کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جس پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔سول ایوی ایشن حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔کلیان سنگھ کی جے پورواپسی سے پہلے بھی طیارے کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران لکھنؤ ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمدورفت بند رہی۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے گئے۔

شیئر: