Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

واشنگٹن... امریکا میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔وائٹ ہاو¿س میں ہونے والی ملاقات کے دوران اعزاز چوہدری نے امریکی صدر کو اپنی سفارتی اسناد بھی پیش کیں۔ اعزاز چوہدری نے پاک،امریکا تعلقات کی بہتری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت اور عوام امریکا کے ساتھ 7 دہائیوں پر مشتمل تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں۔ اعزاز چوہدری دسمبر 2013 سے سیکریٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات تھے، اس سے قبل وزارت خارجہ کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔اعزاز چوہدری ہالینڈمیں پاکستانی سفیر بھی رہ چکے ہیں۔پاکستان مررڈ ٹو ڈچ آئیز کے نام سے کتاب کے مصنف بھی ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

شیئر: