Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے دارالحکومت میں ’ریاض ہوم کمنگ‘ میلہ سج گیا

سعودی عرب کے دارالحکومت میں ’ریاض ہوم کمنگ‘ میلہ سج گیا جس میں تعلیمی، مطالعاتی اور تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ 
اس میلے میں سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ دارالحکومت ریاض میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام سجنے والے میلے میں سائنس، آرٹس اور سپیس کے ماڈلز کے ذریعے بچوں اور بڑوں کو تعلیمی اور مطالعاتی ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ میوزک شوز، سینیما ہال اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد محظوظ ہو رہی ہے۔
میلے میں شریک پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد میلہ ہے جس میں بچوں کے ساتھ بڑے بھی تعلیمی نمائش اور تفریحی سرگرمیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں اور ایسے ایونٹ سے بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملتا ہے۔  ذکاءاللہ محسن کی رپورٹ

شیئر: