Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں قومی پرچم تین دن کے لیے سرنگوں 

اماراتی ایوان صدارت نے ملکہ برطانیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  ( فائل فوٹو)
متحدہ عرب امارات نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر قومی پرچم تین کے لیے سرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 تین دن تک امارات کے سرکاری و عوامی اداروں اور بیرون ملک سفارتخانوں میں پرچم سرنگوں کردیے گئے۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ایوان صدارت نے بیان میں کہا کہ’ قومی پرچم  تین دن پیر 12 ستمبر تک سرنگوں رہے گا۔‘
اماراتی ایوان صدارت نے برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے بادشاہ چارلس سوم، شاہی خاندان اور برطانیہ کے دوست عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔  
خلیجی تعاون کونسل  (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر برطانیہ کے شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر الحجرف نے کہا کہ’ ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ ہی نہیں پوری دنیا کی زندگی بھر خدمت کی‘۔
ڈاکٹر الحجرف نے کہا کہ’ ملکہ الزبتھ دوم نے برطانیہ کے ساتھ خلیجی عرب ممالک کے تعلقات دوستانہ رشتوں اور فریقین کے درمیان شراکت کو مضبوط بنانے میں قابل قدر کردارادا کیا۔ ‘
انہوں نے کہا کہ’ برطانیہ اور جی سی سی کے منفرد تعلقات بے حد اہم ہیں۔ ترقی اورامن و سلامتی کی کوششوں کو موثر بنانے اورامن و استحکام کو مضبوط بنانے کی بنیاد ہیں۔‘
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل نے شاہ چارلس سوم برطانیہ اور دوست عوام  کے لیے آئندہ مرحلے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ 

شیئر: