Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد میں ڈائریکٹر سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد، آئی جی کا نوٹس

اسلام آباد میں سیف سٹی سسٹم کے تحت سینکڑوں کیمرے شہر کی سڑکوں اور پرہجوم جہگوں پر نصب ہیں (فائل فوٹو: اے پی پی)
اسلام آباد پولیس کے گریڈ 19 کے افسر اور ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش ملنے کا آئی جی پولیس نے نوٹس لیا ہے۔
سنیچر کی صبح اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ڈائریکٹر سسٹم سیف سٹی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی۔‘
اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اسلام آباد پولیس لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔‘
سینیئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بیان کے مطابق ’متوفی این ٹی سی کے ملازم تھے اور ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، مزید جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شیئر کیے جائیں گے۔‘
خیال رہے کہ اسلام آباد میں سیف سٹی سسٹم کے تحت سینکڑوں کیمرے شہر کی سڑکوں اور پرہجوم جہگوں پر نصب ہیں جن سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

شیئر: