Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 4 اکتوبر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 257.05 اور یورو کی قدر 222.86 روپے رہی۔
پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔
منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.65 روپے کی کمی آئی جس کے بعد امریکی ڈالر کی نئی قیمت 225.64 روپے ہوگئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ کرنسی ایکسچینج مارکیٹ رپورٹ کے مطابق روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت 60.03، اماراتی درہم کی قدر 61.43، کویتی دینار 728.40، عمانی ریال 586.83، بحرینی دینار 597.95 اور قطری ریال کی قیمت 61.97 روپے رہی۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 257.05 اور یورو کی قدر 222.86 روپے رہی۔
4 اکتوبرکو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 226.5 اور قیمت فروخت 229 جب کہ سعودی ریال کی قیمت خرید 60.4 اور قیمت فروخت 61 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں اماراتی درہم کی قیمت خرید 62.7 اور قیمت فروخت 63.3، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 255 اور قیمت فروخت 257.5 جب کہ یورو کی قیمت خرید 223 اور قیمت فروخت 225.5 روپے رہی۔

شیئر: