Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف، السیل روڈ پر بس الٹنے سے 20 افراد زخمی

ہلال احمر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک  کی حالت نازک ہے( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں طائف جانے والے السیل روڈ پر پیر کو بس الٹنے سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی ہلال احمر کے آپریشن روم نے اطلاع ملنے پرامدادی ٹیمیں جائے وقوعہ روانہ کیں۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ بس الٹنے سے زخمی ہونے والوں میں ایک  کی حالت نازک ہے۔ 

ہلال احمر کی 8 امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیجی گئی تھیں( فوٹو سبق)

 زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انہیں علاج کے لیے طائف کے کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال اور کنگ فیصل میڈیکل  کمپلیکس میں داخل کرایا گیا ہے۔
وزارت صحت طائف کے ترجمان سراج الحمیدان نے بتایا کہ 8 امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ بھیجی گئی تھیں۔ اسی دوران کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال اور کنگ فیصل میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

شیئر: