Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرینی ولی عہد کی فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کےلیے سعودی عرب آمد

نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے ان کا خیر مقدم کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ منگل کو ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رسااں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب میں بحرین کے سفیر شیخ علی بن عبدالرحمن بن علی آل خلیفہ بھی موجود تھے۔

شیئر: