Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد لطیف نے انٹر کورٹ اپیل دائر کردی

لاہور... اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل پاکستانی کرکٹرخالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔لاہور ہائی کورٹ نے ا سپاٹ فکسنگ کیس میں اینٹی کرپشن یونٹ کی کارروائی کو درست قراردیا تھا۔خالد لطیف نے اپیل میںموقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا اختیار نہیں ۔ سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،کالعدم قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میںخالد لطیف کو جواب داخل کرنے کیلئے 5 مئی تک کی مہلت دی گئی ہے۔

 

شیئر: