Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ میں واقع گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ (فوٹو: سبق)
بریدہ کے الحویلان محلے میں واقع گودام میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور خطرے کو محدود کر لیا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے گئے تو اندازہ ہوا کہ گودام میں سلامتی کے اصولوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہاتھا‘۔

شیئر: