Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں ہند نژاد امریکی ڈاکٹر کا قتل

واشنگٹن ۔۔۔۔امریکی ریاست مشی گن میں ہند نژادامریکی ڈاکٹر پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔ اس کی لاش کار کی پچھلی نشست سے ملی۔پولیس کے مطابق 32سالہ راکیش کمار کو گولی مار کر قتل کیا گیا ۔ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ خاندانی ذرائع نے راکیش کے قتل کا کسی پر شبہ ظاہر نہیں کہا تاہم نفرت آمیز جرم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا راکیش کے والد نریندر کمار نے بتایا کہ قتل کے محرکات معلوم نہیں ۔ پولیس سراغ لگارہی ہے۔ راکیش کمار امریتا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کوچی سے گریجویٹ تھا۔ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکہ میں ہندوسکھ کمیونٹی کے خلاف نفرت آمیز جرائم میں اضافہ ہواہے۔

شیئر: