Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوپیا میں ہندوستانی فوجی کا قتل

سرینگر۔۔۔۔جموں کشمیر کے شوپیا ضلع میں انتہا پسندوں نے لیفٹیننٹ کے عہدے کے ایک فوجی افسر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔23سالہ عمرفیاض کی گولیوں سے چھلنی لاش بدھ کو علی الصبح پائی گئی اسے ہندوستانی فوج میں کمیشن حاصل کئے ہوئے صرف 6مہینے ہی ہوئے تھے۔ وہ آج کل چھٹیوں پر تھا اور اپنے ماموں کی بیٹی کی شادی میں شرکت کیلئے گیا تھاکہ اسے رات 10بجے اغوا کرلیا گیا اس کی تعینات اکھنور میں کی گئی تھی۔اسے مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپر خاک کیا جائے گا۔اس کے والد کسان ہیں اور سیب کا چھوٹا سا کاروبار کرتے ہیں۔نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں وہ ہاکی کا کھلاڑی بھی تھا۔

شیئر: