Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں تین غیر ملکی گداگر گرفتار

’ایک شخص کو ٹریفک سگنل کے پاس گداگری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
مدینہ منورہ پولیس نے ٹریفک سگنل اور پبلک مقامات پر گداگری کرنے والے غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ’ایک شخص کو ٹریفک سگنل کے پاس گداگری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے‘۔
’جبکہ دو افراد کو دکانوں اور پبلک مقامات پر گداگری کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے‘۔
’تفتیش کے دوران گرفتار شدگان نے بتایا ہے کہ انہوں نے گداگری کو پیشہ کے طور پر اختیار کر رکھا ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’گداگروں کے ساتھ ہمدردی نہ کی جائے ، یہ لوگ محتاج نہیں‘۔
’صدقات اور عطیات دینے کے خواہشمند اجازت یافتہ اداروں کے پاس جاکر رقم جمع کرائیں‘۔

شیئر: