Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان ریزرو میں 22 نایاب پرندے چھوڑے گئے

’چھوڑے جانے والے پرندے جزیرہ عرب میں نایاب ہونے جارہے ہیں‘ (فوٹو: واس)
قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے شہزادہ محمد بن سلمان ریزرو میں 22 نایاب پرندہ چھوڑے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنگلی حیات نے  کہا ہے کہ ’چھوڑے جانے والے پرندے جزیرہ عرب میں نایاب ہونے جارہے ہیں‘۔
’چھوڑے جانے والے پرندوں میں تین گد بھی شامل ہیں جو انتہائی نایاب نسل کے ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’چھوڑے جانے والے پرندے قدیم زمانے میں جزیرہ عرب میں موجود تھے‘۔
’جدید ٹریکر سسٹم کے تحت پرندوں کی نگرانی کی جائے گی اور ان کی افزائش کے لیے مناسب ماحول فراہم کیا جائے گا‘۔

شیئر: