Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کا عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل سےرابطہ

ٹیلی فونک رابطے میں سوڈان مسئلے کے حل کےلیے تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کوعرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سوڈان میں متحارب فریقوں کے درمیان عسکری محاذ آرائی بند کرانے اورتشدد ختم کرانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
شہزادہ فیصل بن فرحان اورابوالغیط نے سوڈانی شہریوں اورملک میں مقیم غیرملکیوں کو ضروری تحفظ فراہم کرنے، سوڈان اوراس کے عوام کی خوشحالی اورامن و استحکام کو یقینی بنانے والے اقدامات کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔ 

شیئر: