Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے سوڈان کے متاثرین کےلیے 100 ٹن امدادی سامان بھیج دیا

ایک طیارہ چاڈ میں روانہ کیا گیا جس پر 15 ٹن امدادی سامان موجود ہے ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات نے سوڈانی عوام کی مدد کے لیے کھانے پینے کی اشیا اور طبی سازوسامان سے لدے تین طیارے بھیجے ہیں۔
 امارات کی  سرکاری نیوز ایجنسی وام کے مطابق اماراتی طیارے پورٹ سوڈان پہنچ گئے۔ ان پر 100 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیا ،ادویہ، طبی لوازمات اور ہنگامی حالات میں درکار طبی سازوسامان موجود ہے۔
تیسرا طیارہ چاڈ میں روانہ کیا گیا جس پر 15 ٹن امدادی سامان لدا ہوا ہے۔ یہ سامان سوڈان میں بحرانی حالات سے متاثر ہوکر چاڈ میں پناہ لینے والے سوڈانیوں کی ہنگامی مدد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ 

شیئر: