پیر 5 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پیر 5 جون 2023 14:59
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 51 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 286.19 روپے ہوگئی ہے۔
پیرکو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.08 اماراتی درہم 77.69، بحرینی دینار 76.30، عمانی ریال 743.32، کویتی دینار 929.85 اور قطری ریال کی قیمت 78.49 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 305 اور قیمت فروخت 308 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 80.5اور قیمت فروخت 81.5جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 83.5 اور قیمت فروخت 84.5 روپے رہی۔