Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدھ 14 جون کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 14 جون کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 292 روپے رہی۔ (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 79 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 287.18 روپے ہوگئی ہے۔
بدھ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.57، اماراتی درہم 78.19، بحرینی دینار 761.75، عمانی ریال 746.90، کویتی دینار 934.63 اور قطری ریال کی قیمت 78.76 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 14 جون کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 292 اور قیمت فروخت 295 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 77.7 اور قیمت فروخت 78.5 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 81.2 اور قیمت فروخت 82 روپے رہی۔

شیئر: