Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان حج خدمات کا جائزہ لینے منیٰ پہنچ گئے

ولی عہد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کررہے ہیں ( فائل فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان منگل کو منیٰ پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد عازمین حج کو  فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیں گے۔
سعودی ولی عہد کی منی آمد کا مقصد عازمین کی خیریت اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کا جائزہ لینا اور ساتھ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عازمین مناسک حج آسانی، آرام اور سلامتی کے ساتھ ادا کرسکیں۔
یاد رہے کہ اس سال کورونا وبا کے بعد پابندیوں کے بغیر پوری گنجائش کے ساتھ حج سیزن کا آغاز ہوا ہے۔

شیئر: