Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندی

نئی دہلی ...ہندوستانی حکومت نے ہاکی اور کرکٹ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں پر کبڈی کے دروزے بھی بند کر دئیے ۔ کبڈی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت پر باضابطہ پابندی لگا دی گئی ۔کبڈی لیگ میں پاکستان سمیت 16 ملکوں کے کھلاڑیوں کے نام شامل تھے ۔ لیگ 25 جون سے شروع ہونی ہے۔ منتظمین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بولی کے لئے فہرست میں شامل کئے تھے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کا نام بولی کے آغاز سے ایک ماہ قبل ہی نکال دیا گیا۔ وزیر کھیل وجے گوئل نے کہا کہ جب تک پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی ختم نہیں کرتا پابندی رہے گی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کر بھی لیا جائے تو منتظمین انہیں حکومت کی اجازت کے ۔بغیر نہیںکھلا سکتے۔ 

 

شیئر: