Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی بی سی میں کنگ سعود اور کنگ فیصل کی نادر تصاویر

ریاض...... بی بی سی ویب سائٹ نے شاہ سعود بن عبدالعریز او رشاہ فیصل بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہما کی 2نادر تصاویر جاری کی ہیں۔ شاہ سعود کی تصویر 1947ءکے دوران بی بی سی ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر اس وقت لی گئی تھی جب وہ ولی عہد تھے اور بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ مملکت کے حکمراں تھے۔ اس وقت شاہ سعود کی عمر 45برس تھی۔ سعودی ذرائع کے مطابق شاہ سعود 1902ءمیں پیدا ہوئے تھے۔ شاہ فیصل رحمتہ اللہ علیہ کی تصویر 1943ءمیں بی بی سی ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر اس وقت لی گئی تھی جب انکی عمر 37برس تھی۔ اس وقت وہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ ہوا کرتے تھے۔بی بی سی نے یہ دونوں تصاویر سعودی امریکی تعلقات پر جامع رپورٹ کے ضمن میں جاری کی ہیں۔

شیئر: