Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولی دماغ میں گھسنے کے باوجودمریض صحت یاب

پونا۔۔۔۔ایک 24سالہ نوجوان جسے اس سال کے اوائل میں سر میں گولی ماری گئی تھی نہ صرف بچ گیا بلکہ کئی آپریشنوں کے بعد صحت یاب ہورہا ہے۔سنجے کو 2افراد میں ہونیوالی لڑائی جھگڑے میں بیچ بچاؤکے دوران گولی ماری گئی ۔یہ گولی اس کے دماغ میں جاگھسی جس کے نتیجے میں دماغ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا اور بائیں طرف کے حصے میں ہیمبرج ہوگیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا جب دماغ میںاتنی گہرائی میں گولی لگی تھی۔ اس کے کئی آپریشن کئے گئے اور اب وہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔ یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

شیئر: