تبوک میں سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار
ڈرائیور کا کیس سزا کے لیے ٹریفک اتھارٹی کو بھیج دیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں تبوک ٹریفک پولیس نے سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک تبوک کا کہنا ہے کہ ’سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانا خلاف ضابطہ ہے‘۔
اسی طرح ڈرائیونگ کے دوران اپنی نشست چھوڑ کر دوسری نشست پر منتقل ہونا بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
محکمہ ٹریفک نے بتایا کہ ’اپنی نشست چھوڑ کر دوسری نشست پر چلے جانے اور سٹیئرنگ چھوڑ کر گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جس نے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرات میں ڈال دیا تھا‘۔
محکمہ ٹریفک نے ڈرائیور کا کیس سزا کے لیے ٹریفک اتھارٹی کو بھیج دیا ہے۔