واشنگٹن.. امر یکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں سے سلامتی اوراقتصادی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کررہاہے۔سیکیورٹی صورتحال بہت بہتری ہوئی ہے۔ سرما یہ کاری کے لئے یہ اچھا موقع ہے۔ معیشت بھی ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانچسٹر حملے میں بے قصور افراد کو نشانا بنانا بدترین دہشت گردی ہے ۔عالمی سطح پر دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے مسلم ممالک کو ایک ساتھ مل کرکام کرنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کے لئے ضروری ہے۔