Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی اور اندرون سندھ بجلی بحال

کراچی.. کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاون کے باعث شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن ِ حدید، ایف بی ایریا کے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ۔ بجلی کی بندش سے شہربھر کے پمپنگ اسٹیشن بند ہوگئے جس سے پانی کا بحران بھی پیدا ہو ا۔گزشتہ رات بجلی کے بریک ڈاون کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے اندھیرے میں روزہ رکھا ، بہت سے لوگ سحری سے محروم رہ گئے۔سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد، میرپورخاص ، جامشوروسمیت دیگراضلاع میں بھی سحری کے وقت بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہو گیا۔ شہریوں نے موم بتیوں کی روشنی میں سحری کی۔ترجمان حیسکو کے مطابق13اضلاع کے76 گرڈاسٹیشن بند ہوئے تھے تاہم 76 میں سے22گرڈ اسٹیشنوں میںبجلی بحال کردی گئی۔
 

 

شیئر: