Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض:عراقی نے سعودی اور امریکی شہری کو ہلاک کر دیا

ریاض- - -  -ریاض پولیس نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے ایک مشہور پرائیویٹ اسکول میں عراقی شہری نے فائرنگ کرکے ایک سعودی شہری اور ایک امریکی کو ہلاک جبکہ ایک بنگلہ دیشی کارکن کو زخمی کردیا۔حملہ آور عراقی پستول اور دھاردار آلے سے لیس تھا۔اس نے سب سے پہلے آپریشن سیکشن کے ڈائریکٹر کو دھاردار آلے سے حملہ کر کے زخمی کیا پھر پستول سے فائرنگ کر کے کام تمام کر دیا۔ پھر اسکول کے امریکی فلسطینی نژاد امریکی کو فائر پر فائر کر کے قتل کر دیا۔ اسکول سے فرار ہوتے وقت چوکیدار نے روکنے کی کوشش کی جسے حملہ آور زخمی کر کے بھاگ گیا۔کنگڈم اسکولز نے بیان جاری کر کے بتایا کہ حملہ آور کو4برس قبل برطرف کر دیا گیا تھا۔فیصلہ اس کی شخصیت میں عدم توازن کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ واردات کرنیوالا ہنوز مفرور ہے۔ پولیس تلاش کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر: