Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی مدد آپ کے تحت چور پکڑلیا

نئی دہلی۔۔۔صفدر گنج ڈیولپمنٹ کالونی کے رہائشیوں نے راتوں کو چوری کرنیوالے شخص کو پکڑنے کیلئے جال بچھا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پولیس پر اعتبار نہیں کرتے اور اب خود ہی اسے پکڑیں گے اور انہوں نے یہ کام کردکھایا۔ انہوں نے ایک سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کیا جس میں ایک صاف ستھرا کپڑا پہنے ہوئے شخص چہرہ چھپائے نظر آیا ۔ اس نے ہاتھوں میں گلوز بھی پہن رکھے تھے۔ایک رہائشی کپل اگروال کا کہناتھا کہ یہ چور صبح کے وقت آتا ہے ہم نے اسے پکڑنے کا انتظام کرلیا اور یوں ہم اسے ایک پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔بعد میں پتہ چلا کہ اس نے قریبی علاقوں میں بھی چوری کی وارداتیں کی تھیں۔

شیئر: