Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کیلئے دبئی القرآن بین الاقوامی ایوارڈ

ریاض .... دبئی القرآن الکریم بین الاقوامی ایوارڈ کی اعلیٰ کمیٹی نے امسال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دبئی بین الاقوامی قرآن ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا۔ انہیں موثر اسلامی شخصیت ہونے کا ایوارڈ پیش کیا جائیگا۔ اسکا اعلان جمعہ کو دبئی ایوان صنعت و تجارت میں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ حاکم دبئی کے مشیر ابراہیم محمد بو ملحہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنی خدمات ، اعلیٰ اخلاق ، شاندار خصوصیات اور بہترین کارناموں کی بدولت مسلم امہ کے قابل فخر قائدین کے میر کاررواں کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کی جتنی خدمت کی ہے وہ اظہار سے بالاتر ہیں۔

شیئر: