Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی کوئلہ سٹور کرنے پر 5 افراد گرفتار 

ملزمان میں ایک سعودی اور4 سوڈانی شامل ہیں(فوٹو، سبق نیوز)
مشرقی ریجن میں ماحولیاتی سیکیورٹی فورس نے 44 مکعب میٹر سے زیادہ کوئلہ سٹور کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ماحولیاتی فورس کا کہنا ہے کہ جن 5 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں سے ایک ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا سعودی شہری اور 4  سوڈانی شامل ہیں۔ 
ماحولیاتی فورس کا کہنا ہے کہ مقامی کوئلہ سٹور کرنے، فروخت کرنے اور منتقل کرنے کی سزا فی مکعب میٹر کے حساب سے 16 ہزار ریال تک کی ہے۔ 
فورس کا کہنا ہے  کہ زیر حراست افراد کے قبضے سے برآمد ہونے والا کوئلہ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: