Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن ایجوکیشن کس صورت میں ، وزارت تعلیم کی ہدایات جاری

موسلا دھاربارش یا تیز ہوا ، شدید سردی یا گرمی کی صورت میں تعلیم آن لائن ہوگی(فوٹو، ایکس)
وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ پانچ موسمی حالات میں تدریس کا سلسلہ آن لائن کیا جاتا ہے۔ موسمی رپورٹ کے مطابق علاقے کے ایجوکیشن ڈائریٹکریٹ فیصلہ کرنے کے مجاذ ہیں۔
اخبار 24 نے وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے حوالے سے مزید کہا کہ مملکت کے تمام ریجنوں کے تعلیمی ادارے مذکورہ ہدایات پرعمل کرنے کے پابند ہیں۔
وزارت تعلیم کی جانب سے موسمی حالات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت 9 نکاتی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگرکسی علاقے میں 10 سے 50 ملی میٹرفی گھنٹہ یا اس سے زیادہ بارش ہوتی ہے تو تدریس کا سلسلہ آن لائن کیا جائے۔
گرد وغبار یا آندھی میں جب حد نگاہ ایک کلومیٹر سے کم ہو جائے اس صورت بھی آن لائن تدریس ہو گی۔ گہری دھند جس میں حد نگاہ ایک کلومیٹر سے کم ہو یا تیز ہوا جو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں اسی طرح موجوں کی بلندی 3 میٹر سے زیادہ ہونےپر ان علاقوں میں تدریس کا سلسلہ آن لائن کیا جائےگا۔
سرد مقامات جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ جائے یا گرم مقامات جہاں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ہو ان مقامات پراسکولوں کے بجائے تدریس کا سلسلہ آن لائن ہوگا۔
اس حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت کے تمام تعلیمی اداروں نے آن لائن ایجوکیشن کے قواعد پرمشتمل ہدایات تمام ریجنل تعلیمی اداروں کو ارسال کردیئے ہیں تاکہ ان پرسختی سے عمل کیاجائے۔

آن لائن تدریس کا فیصلہ ریجنل موسمی رپورٹ کے مطابق کیاجائے(فوٹو، ایس پی اے)

وزارت نے مزید کہا کہ آن لائن ایجوکیشن کا فیصلہ محکمہ موسمیات ، ریجنل گورنریٹ، شہری دفاع اورمیونسپلٹی  کی جانب سے جاری ہونے والی موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق کیا جائے۔

شیئر: