Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماہ رجب کا پورا چاند آج آسمان کو مزین کرے گا

’فلکی مظاہروں کے شوقین افراد معمولی آلات بھی چاند پر آتش فشاں کے دہانے دیکھ سکیں گے‘ ( فوٹو: ایکس)
ماہ رجب کا پورا چاند آج جمعرات کو آسمان کو مزین کرے گا جبکہ بظاہر وہ اپنے حجم سے بڑا بھی نظر آئے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی مظاہر کے شوقین افراد معمولی آلات کی مدد سے بھی چاند پر آتش فشاں کے دہانے دیکھ سکیں گے۔
جدہ فلکی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئر ماجد أبو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’آج رات کو چاند زمین سے زیادہ قریب محسوس ہو گا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’عام طور پر رات بھر چاند پورا ہی رہے گا لیکن فلکی اصطلاحات کی بنیاد پر چاند رات 8 بج کر 54 منٹ پر پورا ہو گا۔‘

شیئر: