Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر العیسی سے پاکستانی وزیرتجارت اورامریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

ملاقات کی اس موقع پرمختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علماء کمیٹی کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے پاکستانی وزیرتجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور امریکی کانگرنس کے وفد نے ریاض میں ملاقات کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم العیسی سے ریاض میں انکے دفتر میں ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے دنیا میں اسلام کا حقیقی پیغام پہنچانے کے لیے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر آفتاب درانی بھی موجود تھے۔
ملاقات میں علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ دلچسپی کے امور اور مختلف معاملات میں دوطرفہ تعاون کے امکانات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے پلیٹ فارم سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی۔

ڈاکٹر گوہر نے رابطہ عالم اسلامی کے کردار کو سراہا (فوٹو، ایس پی اے)

دریں اثنا ڈاکٹر العیسی سے امریکی کانگریس کے ایک نمائندہ وفد نے اینڈریا کارسن کی سربراہی میں ملاقات کی اس موقع پرمختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: