Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھا لیا

آئی ایم ایف کو جلد خط بھیجا جائے، عمران خان کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز اور پنجاب۔۔۔ ن لیگ کا آخری چانس: اجمل جامی کا کالم
صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر متبادل انتظامات مکمل، وزیراعظم کی منظوری
پی ٹی آئی احتجاجی سیاست جاری رکھے گی یا پارلیمان میں فعال کردار ادا کرے گی؟
ہمیں نئی حکومت اور اپوزیشن دونوں سے کوئی امید نہیں: اختر مینگل
صدارتی انتخاب، ’امیدوار دو مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حلف اٹھا لیا

سندھ کے نومنتخب وزیراعلٰی سید مراد علی شاہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں مراد علی شاہ سے حلف لیا۔
تقریب میں سابق نگران وزیراعلی جسٹس مقبول باقر، سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی، پیپلز پارٹی کے نو منتخب ارکان اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی۔

سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی

سینیٹر سرفراز بگٹی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر سرفراز بگٹی کا استعفی منظور کر لیا۔
پشاور ہائی کورٹ کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
منگل کو پشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈاپور کےخلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ’علی امین گنڈاپور نامزد وزیراعلٰی ہیں، پرانے کیسز میں علی امین گنڈاپورکو گرفتار کرنے کا خدشہ ہے۔‘
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ’پنجاب پولیس یہاں آکر کیسے درخواستگزار کو گرفتار کرسکتی ہے؟‘
عدالت نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 29 فروری کو قومی سمبلی کا اجلاس ہونا ہی ہونا ہے

 

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ نون کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کا اجلاس طب نہ کرنے پر صدر مملکت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل بڑا واضح ہے کہ 21 روز میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے۔
اسلام آباد میں منگل کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مختلف آراء آرہی ہیں۔ اگر صدر ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں تو وہ اجلاس سمن نہ کریں۔ 
آئین کا آرٹیکل بڑا واضح ہے کہ 21 روز میں اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے اور صدر 26، 27 یا 28 کو اجلاس بلا سکتے تھے۔
انھوں نے کہا کہ 29 فروری کو قومی سمبلی کا اجلاس ہونا ہی ہونا ہے اور اس میں کنفیوژن کی کوئی بنیاد موجود نہیں ہے۔

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

گورنر پنجاب نے کل بدھ کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے پر سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری لی جائے گی۔ سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی ہو گا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں کریں گے۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران اور بشریٰ بی بی نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے پانچ گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر کے کیس کی سماعت چھ مارچ تک ملتوی کر دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب میں کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی، وزیراعلٰی مریم نواز

نومنتخب وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کو عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے۔

منگل کو وزیراعلٰی مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیراعلٰی مریم نواز کو محکموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران مریم نواز نے کہا کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی۔ کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت آج

الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ اس درخواست کی سماعت کرے گا۔

سماعت میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

’شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے‘، ٹریفک روکنے پر مریم نواز برہم

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز نے دفتر جاتے ہوئے اپنے لیے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلٰی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دوسرے دن دفتر جاتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اعلٰی حکام کو ہدایت کی ہے کہ ’شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مرادن اور پشاور میں فائرنگ سے پولیس افسر اور ایک اہلکار ہلاک

 

 

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور ضلع مردان میں فائرنگ سے پولیس افسر اور ایک اہلکار ہلاک ہو گئے۔

منگل کو پولیس نے بتایا کہ مردان میں شدت پسندوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں ایس پی اعجاز خان جان سے گئے۔

اسی واقعے میں ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے۔

جبکہ پشاور میں موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ابابیل فورس کا ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سی پی جے کی صحافی اسد طور کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ

کمیٹی فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس ان ایشیا (سی پی جے) نے پاکستانی حکومت سے صحافی اسد طور کی فوری اور غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

منگل کو چی پی جے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ اسد طور کو ان کے پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریوں کے لیے ہراساں کرنا بند ہونا چاہیے۔

بجلی کی قیمتوں میں تقریباً سات روپے اضافہ

‏نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں سات روپے پانچ پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نو ٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صادق سنجرانی اور خالد مگسی کی آصف زرداری سے ملاقات 

سابق صدر آصف علی زرداری سے سینیٹ کے چئیرمین اور بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ایم پی اے صادق سنجرانی اوربلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ  خالد مگسی کی زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں سینٹ الیکشن اور صدارتی انتخابات پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں ضیا لانگو، سینیٹر آغا عمر زئی، سینیٹر کہدہ بابر اور میر علی حسن بروہی موجود تھے۔

شیئر: