Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مورگن نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا

برمنگھم ... انگلش ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز این مورگن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز  انضمام کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اسطرح وہ زیادہ چھکے لگانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 12 ویں کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے سابق آسٹریلوی بلے باز ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کر دیا ۔ مورگن نے کینگروز بولرز کی خوب دھنائی کی۔ انہوں نے اننگز میں 5 چھکے لگا کر انضمام کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ کر گلکرسٹ کے 149 چھکوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ انضمام نے 144 چھکے لگا رکھے تھے۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز پاکستان کے شاہد خان آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 351 چھکے لگا رکھے ہیں۔
 

 

شیئر: