Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر کو سعودی قیادت کی مبارکباد

جدہ .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روس کے قومی دن کے موقع پر صدر پوٹین کو سعودی عوام وحکومت اور خود اپنی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دوست روسی عوام کے لئے مزیدترقی و خوشحالی کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی مبارکباد کے الگ الگ پیغامات بھیجے۔ دریں اثناءسعودی عہدیدار نے دہشتگردی کی قطر کی جانب سے فنڈنگ بند کرنے کی ضرورت سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کاخیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی مزاحمت ، فیصلہ کن اقدام کی طلبگار ہے۔

شیئر: