Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب فلسطینیوں کےلیے اقوام متحدہ کے ادارے کو 40 ملین ڈالر دے گا

  ڈاکٹر الربیعہ اور فلیپ لازارینی نے وڈیو کال کے ذریعے یادداشت پردستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے غزہ پٹی کے متاثرین کی ہنگامی امداد کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ریلفیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیں(اونرا) کو 40 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
مالی امداد کی یادداشت پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ  ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ جبکہ اونرا کے کمشنر جنرل فلیپ لازارینی نے وڈیو کال کے ذریعےدستخط کیے۔
معاہدے کے تحت غزہ پٹی کے فلسطینیوں کو غذائی امداد فراہم کی جائے گی جس سے 2 لاکھ 50 ہزار افراد مستفیض ہوں گے ۔
علاوہ ازیں 2 لاکھ افراد پر مشتمل 20 ہزار خاندانوں کو رہائشی و اشیائے ضروریہ بھی فراہم کی جائیں گی۔
اس معاہدے سے محصور علاقے میں فلسطینیوں کےلیے فوڈ سکیورٹی میں مدد ملے گی جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سے جنگ جاری ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے سربراہ  ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ضروری ہے۔
فلیپ لازارینی کا کہنا تھا یہ امداد سعودی عرب کی اس یکجہتی کی عکاسی ہے جو مملکت نے ہمیشہ فلسطینوں کے ساتھ دکھائی ہے۔

شیئر: