Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر مذہبی امور کا مکہ میں حج میڈیکل مشن کے تحت قائم مرکزی ہسپتال کا دورہ

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے مکہ میں پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت قائم مرکزی ہسپتال کا دورہ کیا اور عازمین حج سے ان کے تاثرات بھی لیے۔
وزارت مذہبی امور کی پریس ریلیز کے مطابق سربراہ حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے ہسپتال کے شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔
وزیر مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کے لیے دستیاب طبی سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سالک حسین نے کہا کہ ’وطن سے دور ہم زبان معالج کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں۔ رواں برس ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے حج میڈیکل مشن میں بہترین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا انتخاب کیا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ہسپتال میں جدید ترین ایمبولینس سروس، لیبارٹری، ایکسرے، فارمیسی، زنانہ و مردانہ وارڈ، شعبہ دندان موجود ہیں۔ عازمین حج متوازن غذا کا استعمال کریں اور ایام حج کے لیے جسمانی طور پر تیار رہیں۔‘
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج سخت گرمی کے موسم میں آ رہا ہے، عازمین کرام مشروبات اور چھتری کا استعمال لازمی کریں۔

شیئر: