Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرپرائز دینے کے بہانے بیوی کو قتل کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔دہلی پولیس نے اتوار کو ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک پارک میں اپنی اہلیہ کو لے جاکر گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔24سالہ منوج کمار نے اپنی اہلیہ سے کہا تھا کہ وہ ایک سرپرائز دیگا اور پھر شمالی دہلی کے ایک پارک میں لے گیا۔ اس نے ایک تار کی مدد سے اس کا گلہ گھونٹ دیا۔کچھ دنوں سے ناچاقی کی بنا پر متوفیہ اپنے شوہر کا گھر چھوڑ کر والدین کے ساتھ رہ رہی تھی۔واقعہ کے بعد ملزم اس کی نعش پارک میں چھوڑ کر گھر واپس آگیا۔ اس نے اپنے ایک دوست سے رابطہ کیا اور پورا واقعہ بتایاتاہم اس دوست نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کردیا جس نے آدھی رات کو گھرپر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کرلیا۔پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لے لی ہے تاہم منوج اتنا بیہوش تھا کہ وہ جگہ نہیں بتا سکا جہاں اس نے بیوی کا قتل کیا تھا۔لاش تلاش کرنے میں تقریباً12گھنٹے لگے۔ ملزم ایک جنرل اسٹور چلاتاہے۔اپنی بیوی سے اس کی پہلی ملاقات گڑگاؤں کے بار میں ہوئی تھی جہاں وہ کام کرتی تھی۔ دونوں کی شادی جولائی 2015میں ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق دونوں ہر وقت جھگڑتے رہتے تھے۔ منوج کو شبہ تھا کہ اس کی بیوی کے لوگوں سے تعلقات ہیں۔

شیئر: