پاکستان کی معروف سٹیج اداکارہ غزالہ عرف نرگس کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ واقعہ جمعے کے روز لاہور میں پیش آیا جس کے بعد تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
بالی وُڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی شادی کی تصاویر وائرلNode ID: 878982
مقدمہ نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں تشدد اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شوہر نے سرکاری پسٹل سے نرگس کے منہ پر وار کیے، انہیں زمین پر گھسیٹا، پسلیوں پر ڈنڈے مارے اور کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر حسب معمول سونا، نقدی اور جائیداد کے کاغذات ہتھیانے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہے تھے۔
ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ماجد بشیر نے نرگس پر دباؤ ڈالا کہ وہ آفتاب اقبال کی سابق اہلیہ مریم کو گھر لانا چاہتے ہیں۔
واضح رہے اداکارہ نرگس کینیڈین نیشنل ہیں، انہوں نے چند سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر وہ بیوٹی سیلون چلا رہی تھیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس