Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی فضائی کمپنیاں جمعرات سے چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کا آغاز کریں گی

ایوی ایشن نے اندورن مملکت چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کی منظوری دی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں غیرملکی فضائی کمپنیوں کو ایوی ایشن کی جانب سے اندورن ملک چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کی منظوری دی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق غیرملکی فضائی کمپنیاں کی جانب سے  باقاعدہ طور پر جمعرات سے چارٹرڈ فلائٹس آپریشن کا آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
’آن ڈیمانڈ‘ کے عنوان سے نجی فلائٹس سروس کا دائرہ اندرون مملکت شروع کرنے سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔
مثبت مسابقت سے  لوگوں کو بھی اس حوالے سے بہتر سہولتیں میسرآئیں گی۔
واضح رہے سعودی یژن 2030  کے اہداف میں سول ایوی ایشن سیکٹر کو بہتر بناتے ہوئے سالانہ بنیادوں پر مسافروں کی تعداد 330 ملین تک پہنچانا اوربین الاقوامی منزلوں کو بھی 250 تک لے جانا ہے۔

 

شیئر: