سعودی وزیرمملکت، رکن کابینہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر نے اتوار کو ویٹیکن میں نئے پوپ رابرٹ فرانسس پریووسٹ کی افتتاحی تقریب میں مملکت کے وفد کی نمائندگی کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اٹلی میں سعودی سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد رابرٹ فرانسس پریووسٹ کو کیتھولک مسیحیوں کا نئے پوپ منتخب کیا گیا تھا۔
14 ستمبر 1955 کو پیدا ہونے والے 69 برس کے رابرٹ فرانسس کیتھولک مسیحیوں کے 267 ویں پوپ ہیں۔ وہ پوپ لیو XIV کے نام سے جانے جائیں گے۔
وہ پہلے امریکی ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، ان کا تعلق ریاست ایلینوئس کے شہر شکاگو سے ہے۔
21 اپریل کو ویٹی کن سٹی نے ایک اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی مذہبی رہنما تھے اور 2013 میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے۔