Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو اے ای کے تعاون سے فیکٹری، ’اب پنجگور کی کھجور باہر جا رہی ہے‘

بلوچستان کے شہر پنجگور میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے لگائی گئی کھجور فیکٹری کی بدولت مقامی لوگوں کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، جن میں 54 سالہ محمد یونس بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی وجہ سے انہیں روزگار ملا اور وہ اپنے بچوں کو سکول بھجوانے کے قابل ہو گئے ہیں۔
اسی طرح پلانٹ کے مینیجر حسن خان کہتے ہیں کہ اب مقامی سرمایہ کاروں کا مال دوسرے شہروں اور ملکوں تک پہنچ رہا ہے۔ اردو نیوز کے نامہ نگار خرم شہزاد کی ویڈیو رپورٹ

 

شیئر: