سعودی سول ایوی ایشن سیکٹر کے ایک وفد نے فرانس کے شہر ٹولوز میں ایئربس فیکڑی کا دورہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وفد کی سربراہی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدرعبدالعزیز بن عبداللہ کر رہے تھے۔
سعودی وفد پیرس ایئرشو میں شرکت کے لیے فرانس میں ہے، ایئربس فیکڑی کا دورہ اسی کا حصہ ہے۔
یہ دورہ فرانس کے ساتھ مینوفیکچرنگ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ایرو سپیس انڈسٹری کی لوکلائزیشن جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔
طیارے کے ڈیزائن، اسبملنگ میں باہمی سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ سعودی عرب کی جانب سے ایوی ایشن انڈسٹری میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کےلیے دی جانے والی ترغیبات پر بھی بات چیت کی گئی۔