Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائیو: پری مون سون کا پہلا سپیل، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل سے پری مون سون کے پہلے سپیل کا آغاز ہو گیا ہے جو 2 جولائی تک جارہی رہے گا۔
موسم گرم اور شدید حبس کے بعد دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب اور قطر کے سفیر سے ٹیلی فون پر رابطہ

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کی بحالی کیلئے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
سعودی سفیر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے جلد پُرامن حل کو یقینی بنانے کیلئے سعودی عرب اور پاکستان کو مل کر کام جاری رکھنا چاہیے
دریں اثناء وزیراعظم نے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے بھی ٹیلی فونک بات چیت کی اور ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی اطلاعات پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا۔اس مشکل وقت میں قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن کے لئے تنا ئوکو کم کرنا ہوگا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوگا۔
ایوان میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پربحث جاری رہے گی۔

 

 

شیئر: