Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شاپنگ بیگز یا پیکنگ میٹریل پر اسمائے ربانی پرنٹ نہ کیے جائیں‘

بیان کے مطابق اسمائے ربانی کو تجارتی سرگرمی میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارتِ تجارت نے کمرشل اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ’اسمائے ربانی اور لفظ ’الجلالہ‘ کو شاپنگ بیگز یا پیکنگ کے ڈبوں وغیرہ پر پرنٹ نہ کرایا جائے۔‘
اخبار 24 کے مطابق وزارتِ تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر’ اسمائے ربانی کو ایسے بیگز یا ڈبوں پر لکھنے سے صارفین ان بیگز یا پیکنگ میٹریل کی حفاظت نہیں کرسکتے جس سے بے حرمتی کا امکان ہوتا ہے۔‘
واضح رہے وزارت تجارت نے گزشتہ ماہ تجارتی ناموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ضوابط جاری کیے تھے جس میں وضاحت کی گئی تھی کہ اسمائے ربانی کو تجارتی سرگرمی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ سرکاری اداروں کے نام مثال کے طور پر وزارت تجارت، وزارت سرمایہ کاری وغیرہ بھی نجی سطح پر استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
وزارت کی جانب سے تجارتی ناموں کی رجسٹریشن کے ضوابط میں بتایا گیا تھا کہ سرکاری پلیٹ فارم جن میں ابشر، توکلنا، نسک، وژن 2030 وغیرہ ہیں بھی استعمال نہیں کیے جا سکتے۔
سرکاری وعسکری عہدے یا انٹرنیشنل اداروں کے مخفف نام بھی کمرشل اداروں کےلیے استعمال کرنے پر پابندی ہے جبکہ شاہی القابات بھی نجی اداروں میں استعمال کرنا منع ہیں۔

 

شیئر: