اسلام آباد میں صحت مند طرز زندگی کے فروغ کے لیے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے شہر کی پہلی آرگینک مارکیٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مارکیٹ میں مختلف اقسام کے سٹالز قائم کیے گئے ہیں جہاں تازہ آرگینک سبزیاں، پھل، گھریلو بیکری آئٹمز اور مختلف اقسام کی ہاتھ سے تیار کردہ غذائیں دستیاب ہیں۔
ہر ویک اینڈ پر منعقد ہونے والی اس آرگینک مارکیٹ میں بچوں اور فیملیز کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ دیکھیے یوسف خان کی رپورٹ