پاکستان کی پہلی ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیب تیار ہو گئی ہے جس کی بنیاد اس واقعے کے بعد رکھی گئی تھی جس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایک دوا کی وجہ سے سینکڑوں افراد جان سے گزر گئے تھے۔ اُس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس کی بنیاد رکھی تھی اور اب بطور وزیراعظم اس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔
اس لیبارٹری میں کون کون سے ٹیسٹ کیے جا سکیں گے، مزید تفصیل جانیے اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز کی اس ویڈیو رپورٹ میں