500 سعودی شیفس کی گریجوایشن مکمل، ملازمتیں بھی ملیں
گریجوایشن تقریب میں دو ہزار کے قریب مہمان شریک تھے (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض کے کنگ فہد ثقافتی مرکز میں ثقافتی ترقیاتی فنڈ نے کلنری آرٹس مینجمنٹ میں ڈپلومہ کرنے والے 500 شیفس کی گریجوایشن اور ملازمت کی تقریب منعقد کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گریجوایٹس کو جاب مارکیٹ میں داخل ہونے کےلیے ضروری نالج اور عملی تجربہ فراہم کیا گیا۔
گریجوایشن تقریب میں دو ہزار کے قریب مہمان شریک تھے جن میں گریجوایٹس کے اہل خانہ اور ہوٹلنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل تھیں۔
’کلنری آرٹس مینجمنٹ میں ڈپلومہ‘ ثقافتی ترقیاتی فنڈ کے تعاون سے ہائیر انسٹی ٹیوٹ برائے سیاحت و مہمان نوازی کے پروگراموں میں سے ایک ہے۔
اس کورس کی اہم بات یہ تھی کہ اسے مکمل کرنے والوں کو ملازمتیں بھی دی گئی ہیں۔ پروگرام کا مقصد کلنری آرٹس کے شعبے میں سعودی ٹیلٹ کو فروغ دینا، انہیں جاب مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ضروری نالج اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں نمایاں گریجوایٹس کو اعزاز سے نوازا گیا، انٹسی ٹیوٹ اور مہان نوازی کے اداروں اور ہوٹڈ گروپس کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ثقافتی ترقیاتی فنڈ میں بزنس کے سی ای او نے اس پروگرام کے معاشی پہلووں کو اجاگر کیا اور بتایا کہ ’اس سے تمام گریجوایٹس کو روزگار ملا جبکہ جی ڈی پی میں 76 ملین ریال کا اضافہ ہوا ہے۔‘
