ریاض میں مملکت کے یومِ تاسیس کو دھوم دھام سے منانے کی تیاریوں کا آغاز
ثقافتی اور سعودی میراث سے متعلق مواد کی نمائش کی جائے گی (فوڈو: ایکس اکاونٹ)
ریاض ریجن کی پرنسیپیلٹی اور شہر کے رائل کمیشن نے شہر میں مملکت کے یومِ تاسیس کو دھوم دھام سے منانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
مملکت میں اس اہم ترین قومی دن کو ملکی سطح پر منانے کے لیے شہر شہر تقریبات ہوں گی۔ ریاض شہر میں اس سلسلے کی تقریب، الحکم ڈسٹرکٹ میں القصر میں واقع العدل سکوائر پر ہو گی۔
ان تقریبات میں ثقافتی اور سعودی میراث سے متعلق مواد کی نمائش کی جائے گی جو اپنے قیام سے آج تک سعودی ریاست کے سفر کے مختلف مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔
اس نمائش میں وژوئل پرفارمینس اور انٹرایکٹیو تجربات کے ذریعے ان اہم اور پسندیدہ اقدار کو معاصر دستاویزی سٹائل میں پیش کیا جائے گا جو سعودی ریاست کے قیام میں تاریخی حیثیت کی حامل ہیں۔
ان ایونٹس میں وہ نمائش شامل ہے جو پہلی اور دوسری سعودی ریاست کے مختلف مرحلوں کو اجاگر کرتے ہوئے، مملکتِ سعودی عرب کے قیام تک کے اداوار پر مشتمل ہوگی،اس کا اختتام خادمِ حرمینِ شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے موجودہ خوشحال زمانے پر ہوگا۔

ان تقریبات میں العرضہ بھی لوگوں کو دیکھنے کو ملے گا جو سعودی ثقافتی میراث، جذبۂ تفاخر اور قومی وحدت کو منانے کے لیے پریڈ یا رقص کی صورت میں کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ روایتی دستکاری اور لباس بھی نمائشوں میں موجود ہوں گے جن سے سعودی العرضہ کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں انٹرایکٹیو انداز میں جاننے کا انتظام ہوگا۔

نمائش میں فوٹوگرافی اور فالکنری کے علاوہ بچوں کے لیے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیے جائیں گے۔
العدل سکوائر پر ابھی سے مختلف قسم کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں جن میں ثقافتی اور ورثے کے پروگرام شامل ہیں۔

انھیں دیکھنے کے لیے آنے والے سعودی عرب کی قومی تاریخی کے بارے میں ایک بہترین پس منظر اور انٹرایکٹیو طریقے سے تاریخی حقائق کو مزید بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان تقاریب میں شرکت کے لیے آنے والے WeBook platform کے ذریعے ایونٹس میں بغیر کوئی فیس ادا کیے شرکت کر سکتے ہیں۔
