Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کی صورتحال مستحکم، روز مرہ کی زندگی معمول کے مطابق جاری: سعودی وزارت داخلہ

افواہوں یا غیرمصدقہ وڈیوز شیئرز کرنے سے خبردار بھی کیا گیا (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ خطے کی حالیہ صورتحال کے باوجود مملکت میں سلامتی سے متعلق صورتحال مستحکم ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے بیان میں کہا’ مملکت کے تمام ریجن میں روز مرہ کی زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔‘
 بیان میں کہا گیا کہ ’تمام شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی شعبے ایک مربوط نظام  کے تحت چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔‘ 
وزارت نے قومی سلامتی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے عوام سے کہا کہ’ وہ مکمل طور پر سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔‘
بیان میں افواہوں یا غیر مصدقہ وڈیوز شیئرز کرنے سے خبردار بھی کیا گیا۔

 

شیئر: